96

پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹرشیخ نعمت اللہ کی طرف سے کے پی کے اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام

پیرس۔زاہد مصطفیٰ اعوان۔پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹرشیخ نعمت اللہ کی طرف سے کے پی کے اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہور گلوکار عطاءاللہ عیسی خیلوی نے خصوصی طور پر شرکت کی عشائیے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ھوئے اسے پاکستان کی کامیابی قرار دیا شیخ نعمت اللہ اور دیگر کارکنان نے سپیکر مشتاق غنی سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے سپیکر کے پی کے مشتاق غنی نے تحریک فرانس کا شکریہ ادا کرتے ھوئے وعدہ کیا کہ وہ ان کا مطالبہ عمران خان تک پہنچا دیں گے مشتاق غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران کا دورہ امریکہ پاکستان کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک بڑی کامیابی ھے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جرآت مند لیڈر ھیں اور ان کی بہادرانہ قیادت میں ملک دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کو ٹیکس دائرے میں داخل ھونا پڑے گا اور حکومت ان سے ہر صورت ٹیکس وصول کرے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی صورت میں لٹیروں کو قطعی نھیں چھوڑیں گے اور لوٹا ھوا پیسہ ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کو اے سی کی سہولت واپس لے کر پنکھے کی گرم ہوا لگے گی تو خود بخود پیسے دینے پر آمادہ ہوں گے۔ جلسے کی نظامت کے فرائض یاسر قدیر نے سرانجام دئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں