64

راولپنڈی (راجہ ارشد محمود)سی ٹی ڈی راولپنڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مانکیالہ سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،گرفتار دہشتگرد سےبارود،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیئے گئے

راولپنڈی (راجہ ارشد محمود)سی ٹی ڈی راولپنڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مانکیالہ سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،گرفتار دہشتگرد سےبارود،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیئے گئے

سی ٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر مانکیالہ ریلوے پل پر کی گئی کارروائی میں مجاہد اقبال نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے،جسکے قبضہ سے آدھ کلو بارود،سیفٹی فیوز،تار اور چار ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں،کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار دہشتگرد کے خلاف محکمہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی میں ایف آئی آر نمبر 24 درج کی گئی ہے جسمیں دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات چار،پانچ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات شامل کی گئی ہیں،ملزم کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں