116

بیس بال ایشیا کپ کھیلنے والے پاک آرمی کے کھلاڑی چوہدری محمد تیمور اپنے آبائی گاوں سموٹ پہنچ گئے۔

بیس بال ایشیا کپ کھیلنے والے پاک آرمی کے کھلاڑی چوہدری محمد تیمور اپنے آبائی گاوں سموٹ پہنچ گئے۔

سموٹ (عامرامتیاز سے)

چوہدری تیمور کا تعلق کلرسیداں کے گاوں سموٹ سے تعلق ہے وہ پاک فوج میں بطور سپاہی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ آبائی علاقہ میں ہی گزارہ ہے جبکہ ان کا خاندان اب بھی اپنے آبائی علاقے میں ہی مقیم ہے ایشا کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد جب وہ اپنے علاقے سموٹ بازار پہنچے تو دوست احباب اور اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔معززین علاقہ نے کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے گلی کوچوں میں ایک نوجوان نے اٹھ کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ جبکہ والدین اور بہن بھائیوں نے اللہ کا شکر بجا لیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ بیشک یہ پورے خاندان کے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ ہمارے سپوت نے نا صرف سرحدوں پر ملک کی حفاظت کی بلکے عالمی سطح پر پاکستان کی شان سر بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کیا
یاد رہے فائنل میں میزبان سری لنکا نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر کپ اپنے نام کر لیا تھا ۔ چوہدری تیمور نے راولپنڈی ٹائمز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ بیس بال کے اوپراگر قومی سطح پر توجہ دی جائے تو پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشیل موجود ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں