80

حج اپڈیٹ 24 جولائی 2019

۔۔حج اپڈیٹ 24 جولائی 2019

1 لاکھ 2 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

74 ہزار سرکاری جبکہ 28 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے

سرکاری حج سکیم کے 28 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ گئے

سرکاری حج سکیم کے 23 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں

سرکاری حج سکیم کے 51 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہین

وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دے رہا ہے

حج میڈیکل مشن کے تحت 405 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے

350 پاکستانی معاونین جبکہ ساڑھے 7 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں

مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 248 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی

ابتک 201 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا

حرم گائڈز نے 33 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی

37 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے

کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 361 جبکہ شکایات کیلئے 285 شکایات موصول ہوئیں

حج میڈیکل مشن نے 18 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں

97 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

ابتک9 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں

تمام کی تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں