141

پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری انجینئر افتخار چوہدری کی پی ٹی آئی جدہ سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات۔

جدہ پاکستان سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری انجینئر افتخار چوہدری کی پی ٹی آئی جدہ سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات۔

ملاقات کی نظامت جدہ سٹی کے سابقہ جنرل سیکرٹری عجب خان دیشانی نے کی۔ ویسٹرن ریجن کے سابقہ انفارمیشن سیکرٹری زاہدمحمود اعوان نے چوہدری صاحب اور حاضرین کو سعودی عرب میں پی ٹی آئی کی خدمات اور تنظیم سازی پر بریفنگ دی۔

انجینئر افتخار چوہدری نے اپنے دلچسپ اور جذبات سے بھرپور خطاب میں اپنے دورے کے دوران مختلف پلیٹ فارم پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی تفصیلات بتائیں اور پی ٹی آئی کی حکومت بننے میں اوورسیز کے کردار خصوصا سعودی عرب کو بہت سراہا۔ تمام کارکنان کو فاٹا میں ہونے والے الیکشن اور پی ٹی آئی کی جیت پر مبارکباد دی۔
دیگر مقررین میں سابقہ نائب صدر جدہ شہباز اختر بھٹی، سابقہ صدر باجوڑ ونگ ممتاز سلارزئی، سابقہ مڈل ایسٹ کوآرڈینیٹر مصطفی خان، پی ٹی آئی ورکر اقبال خان شامل تھے جنہوں نے فاٹا میں الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دی اور پی ٹی آئی کی مرکزی تنظیم سازی میں تمام عہدیداروں کو ملنے والی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔ اس نشست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ان تمام لوگوں کی لسٹ اسٹیٹ بینک سے لیکر جاری کی جائے جنہوں نے قرضے معاف کروائے ہوں اور ان سے وہ قرض واپس لیئے جائیں۔

دیگر شرکاء میں سینئر رہنما عدنان فاروقی، یوتھ ونگ کے سابقہ صدر اشفاق واحد، سابقہ جنرل سیکرٹری عمران خان، دیر ونگ کے سابقہ صدر اصغر شنواری، سینئر رہنما ڈاکٹر خرم، سابقہ ممبر مینجمنٹ کمیٹی مڈل ایسٹ شکیل افتخار، فرید خان اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی

اس ملاقات کی میڈیا کوریج جدہ سوشل میڈیا کے ہیڈز امین فیض اور ربنواز نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں