68

یونین کونسل سموٹ میں صحت انصاف کارڈ تقسیم

یونین کونسل سموٹ میں صحت انصاف کارڈ تقسیم

کلر سیداں (عامرامتیاز سے )

یونین کونسل سموٹ کے دفتر میں ہیلتھ ایڈوائزر تحصیل کلرسیداں راجہ ساجد جاوید کے زیر نگرانی اور آصف محمود کیانی، راجہ عرفان الحق ایڈوکیٹ، چودھری محمد ارشاد، سردار محمد ظریف، ملک عامر، ماسٹر سفیر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے زیر انتظام صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں آصف محمود کیانی اور راجہ عرفان الحق ایڈوکیٹ نے بڑی تعداد میں خواتین و حضرات میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے.
آصف محمود کیانی اور راجہ عرفان الحق ایڈوکیٹ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے آج یوسی سموٹ میں کیمپ لگایا گیا ہے لیکن جن خواتین و حضرات کے ہیلتھ کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور وہ ابھی وصول نہیں کر سکے ان سے گزارش ہے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلرسیداں سے کارڈ وصول کر سکتے ہیں.
راجہ ساجد جاوید، محمد گلفراز بٹ، اور حکیم مشتاق نے بھی صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں حصہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں