63

جدہ (ملک تصور)پی ایم جی کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدار ت چوہدری ریاض گھمن منعقد ہوا، نئی ممبر شپ کا آغاز کردیا گیا

جدہ (ملک تصور)پی ایم جی کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدار ت چوہدری ریاض گھمن منعقد ہوا، نئی ممبر شپ کا آغاز کردیا گیا


جدہ(ادریس احمد) PMGکی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدار ت چوہدری ریاض گھمن منعقد ہوا، نئی ممبر شپ کا آغاز کردیا گیاتفصیلات کے مطابق پاک میڈیا گروپ جدہ کی نئی ممبر شپ کے آغاز کے حوالے سے ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت چوہدری ریاض گھمن مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے موقع پر کراچی میں نجی TVکے اینکر کے قتل پر بھرپور مذمت کی گئی اور ارباب اختیار سے بھرپورمطالبہ کیا گیا کہ وہ افسوس ناک واقع میں ملوث افراد کو فل فور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایاجائے جب کہ اس موقع پر پیمرا کی جانب سے بند کئے گئے چینل کی بندش پر بھی مذمت کی گئی اور پیمرا سے فل فور چینلزکی بحالی کے لیے بھرپور مطالبہ کیاگیا اس موقع پر پاک میڈیاگروپ کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی خصوصی مشاور ت کی گئی اور نئی ممبر شپ کا بھی اعلان کیا گیا اجلاس کی موقع پر چوہدر ی ریاض گھمن نے اپنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کا قتل حکومت وقت کے لیے المیہ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور انکا قتل حق اور سچ کی دبانے کی ناکام کوشش ہے حکومت وقت صحافیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدمات کی ضرورت ہے PMGجدہ نجی ٹی وی کے اینکر کے قتل کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور ہم ارباب اختیار سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے سفاک چہروں کو بے نقاب کے نشان عبرت بنایا جائے جو لوگ معاشرہ میں بدامنی اور اپنی حکومت قائم کرناچاہتے ہیں ممبر شپ کے حوالے سے چوہدری ریاض گھمن نے کہا کہ پاک میڈیا گروپ کی ممبر شپ ایک ہفتہ کے لیے اوپن کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صحافی پاک میڈیا گروپ کا حصہ بن کر معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا بھر پور کردرار ادا کرسکیں ہمارے دروازے ہر کسی کے کھلے ہیں ہمارا کسی سے کواختلاف نہیں ہے ہر صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہے اور انشاء اللہ انکو PMGکے پلیٹ فارم سے عزت ملے گی اجلاس کے موقع پر چوہدر ی ریاض گھمن نے نورالحسن گجر کو PMGمیں شمولیت پر دلی مبارکبا د پیش کی جبکہ اجلاس میں رضوان چوہدری کی PMGکے لیے خدمات کو بھی سراہاگیا اجلاس کے موقع پر خواجہ حماد، ادریس احمد، ملک تصور بھی شامل تھے اجلاس کے اختتام پر ممتاز صحافی عابد شمون کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں