40

جدہ(ملک تصور ) عرب کی شہر الریاض میں پاکستان ایگزیکٹو فورم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنل اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

جدہ(ملک تصور ) عرب کی شہر الریاض میں پاکستان ایگزیکٹو فورم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنل اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ بے شک اس طرح کے فورم سے پاک سعودی تعلقات کو معاشی طور پر
مذید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، پاک ایگزیکٹو گورم کے مقاصد بہت اعلی ہیں لیکن ان کو پورا کرنے کے لئے تمام ممبران کو انتھک کوشش کرنا ہو گی اور اس سلسلے میں سفارہ پاکستان کے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں،
پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت جلد قوم کو خوش خبری سنائیں گے، ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سفارہ پاکستان الریاض نے اس سکیم کی متعلق تمام تر معلومات اپنی ویب سائٹ پر ڈال دی ہیں اور ایمبیسی میں آنیوالے ہر اوورسیز پاکستانی کو اس سکیم سے متعلق معلومات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔
پاک ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، کمرشل اتاشی محمد عامر اور تقریب میں موجود تمام پاکستانی ایگزیکٹوز کا شکریہ ادا کیا، ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارا فورم پاک سعودی تعلقات کو ثقافتی اور معاشی سطح پر مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہماری کوشش ہے کہ اس فورم کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی ایگزیکٹوز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔

تقریب سے شیخ اسرار احمد، جواد شیخ اور محمد غزالی نے بھی خطاب کیا اور سٹیج سیکرٹری کی زمہ داری اشتیاق ہاشمی نے سرانجام دی،

آخر پر پاکستان ایگزیکٹو فورم کے عہدیداران نے تقریب میں موجود لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے جس کو سفیر پاکستان نے بے حد سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں