164

‎نیڈ اینڈ اسٹائل کی جانب سے میچ میکنگ کی تقریب جدہ (ملک تصور)

‎نیڈ اینڈ اسٹائل کی جانب سے میچ میکنگ کی تقریب
جدہ (ملک تصور)


‎الریاض – نیڈ اینڈ اسٹائل کی تنظیم جہاں دیار غیر میں موجود ہم وطنوں کے لئے وقتا فوقتا مختلف قسم کے فلاحی اور سماجی امور میں معاونت پیش کرتی ہے۔ وہی گھریلوں معاملات اور جذبوُں کی پاسداری اور نمائندگی کرنے والی اس نمائندہ تنظیم نے والدین کی اہم ذمہ داری کا ذمہ خود پہ لیتے ہوئے میچ میکنگ کی تقریب منعقد کی۔
‎خیال عام ہے کہ ام ریا ض حقیقتًا ریا ض والوں کے لئے ممتا کا جذبہ رکھتی ہیں جو اس ایک سنجیدہ اور اہم امر میں والدین کی بھر پور اور بے لوث خدمت کر رہی ہیں
‎ہر والدین کی طرح دیار غیر میں موجود والدین بھی بچوں کے لئے بہترین ہمسفر کی تلاش کی خواہش رکھتے ہیں۔موجودہ دور میں بہترین ہمسفر کسی معجزہ سے کم نہیں۔اس لئے مخلص رشتے ملناخوش نصیبی کی علامت ہے۔اسی مقصد کے حصول کے لئے نیڈ اینڈ اسٹائل کی جانب سے باقاعدہ میچ میکنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کے لئے بہترین اور مناسب رشتہ تلاش کرنے میں آسانی فراہم کرنا تھا۔
‎اس تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔جہاں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ یہ فریضہ سادیہ عالم نے انجام دیا۔ اس کے بعد نعت رسول پیش کی گئی عظمی یاسر نے اپنی خوبصورت آواز سے سماں باند دیا ۔ نیڈ اینڈ اسٹائل کی چیئر پرسن ساجدہ چودھری نے مہمان خصوصی میمونہ مرتضی کا شاندار استقبال کیا اورمسز غوثیہ جاسم کی پر خلوص معاونت وتعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں ساجدہ چودھری نے تقریب کے مقاصد بیان کرتے ہوئے ہال میں موجود تمام خواتین کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لئے کہا۔ اور باری باری تمام خواتین نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔اور یوں کارواں چلتا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی میمونہ مرتضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ساجدہ چودھری کی سماجی خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تمام بچوں کے نصیب اچھے کرے۔ آمین۔ بلقیس صفدر نے بھی تقریب کے مقاصد کو سراہا اور دعائیہ کلمات کہے ۔
‎تقریب کے آخر میں فرح شمیم ، صدف شیراز ، عظمی یاسر اور ساجدہ چودھری نے مل کر ملی نغمہ پورے جوش و خروش سے گایا اور یوں نغموں کی گونج سے ہال کا سماں بے حد پر لطف ہو گیا۔ تقریب کے آخر میں نیڈ اینڈ اسٹائل کی چیئر پرسن ساجدہ چودھری نے اپنی ایگزیکیوٹیو ٹیم جن میں گریا علی ، صدف شیراز ، فاطمہ شنگوانی اور عظمہ یاسر اور جنرل سکریٹری فرح شمیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اور حاضرین میں گفٹ بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں