103

جدہ(ملک تصور)پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے زیر اہتمام سینیٹر مشاہد اللہ کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

جدہ(ملک تصور)پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے زیر اہتمام سینیٹر مشاہد اللہ کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

عشائیہ کے موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال تقریب کے میزبان قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب فاروق انجم، جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں، چوہدری شہباز حسین، مسعود احمد پوری اور دیگر نے کیا پروقار تقریب کے موقع پر تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت میاں بشارت حسین نے حاصل کی پر وقار تقریب کے موقع پر خصوصی خطاب نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون سینیٹر مشاہد اللہ نے کیا جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں ملک محی الدین سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب، صدر پاکستان مسلم لیگ نون طائف راجہ ظفر ،رہنما پاکستان مسلم لیگ نون ملک اسد اعوان، رہنما جمعیت علماءاسلام سعودی عرب انجینئر صبور، سینئر رہنمانائب صدر مسلم لیگ نون سعودی عرب چوہدری شہباز حسین، نائب صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سردار اقبال یوسف اور دیگر نے کیا۔تقریب کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی اللہ تعالی ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے بلاشبہ سینیٹرمشاہداللہ خان کی پاکستان مسلم لیگ نون کے لیے قربانیاں لائق صد تحسین ہیں اور ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے مشکل وقت میں بھی جس طرح میاں برادران کا ساتھ دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے اور آج بھی وہ میاں برادران کے نہ صرف شانہ بشانہ ہیں بلکہ ان کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہے ہیں اور ورکروں کو متحد اور منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں بلاشبہ سینیٹر مشاہد اللہ کی قربانیاں ایک حقیقی کارکن کے لیے لازوال مثال ہے ہم امید کرتے ہیں کہ سینیٹر مشاہد اللہ اسی طرح پارٹی کو مضبوط بنانے اور میاں برادران کا مشن عوام تک پہنچانے اور پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کے لئے اپنی ہر ممکن صلاحیتوں بروئے کار لائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ میاں برادران کا دور اقتدار بلاشبہ ایک سنہری دور تھا جس میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے گئے موجودہ عوام دشمن حکومت جوکہ سلیکٹ حکومت ہے اور 25 جولائی کو رزلٹ تبدیل کرکے ان کو لایا گیا ہے اور اس حکومت کو لانے میں آئی ایم ایف کے ایجنٹ بھی شامل ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر ہی گورنر سٹیٹ بینک لگایا گیا ہے اور انہی کےکہنے پر ہی ایسے شخص کووزیرخزانہ لگایا گیا ہے جو کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بھی تین سال تک وزیر خزانہ رہا ہے ہے اور اس کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام اس عوام دشمن حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور میاں برادران کا سنہری دور واپس آئے گا تقریب کے موقع پر نمایاں شرکت کرنے والوں میں سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک جاوید حسین چیئرمین بزنس فورم رانا محمد نواز، شاہد گوگی، احمد عرفان صدر یوتھ ونگ الطائف، مدثر کریم اعوان صدر یوتھ ونگ جدہ، عباس گورایہ عبدالوحید لالہ جمشید چوہدری اسماعیل جوہدری آفتاب منہاس ملک اشرف سروبہ راجا پرویز، اعجاز حنیف خان، چوہدری دلپزیر، چوہدری زمردخان اور قاسم حنیف خان کے علاوہ پاکستان میڈیا گروپ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں