153

جدہ(ملک تصور) ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن افتخار چوہدری کی سعودی عرب آمد انصافین گروپ مرکزی باڈی میں شامل

جدہ(ملک تصور) ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن افتخار چوہدری کی سعودی عرب آمد انصافین گروپ مرکزی باڈی میں شامل

، تفصیلا ت کے مطابق مرکزی سیکرٹری OICپاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ جوکہ ان دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب قیام پزیر ہیں گزشتہ روز انہوں نے بہتریں حکمت عملی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سعودی کے تمام گروپ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور انکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے تمام گروپ کے سینئرممبران سے انکے تحفظات پر خصوصی ڈسکس اور انکے مسائل کے حل کے لیے فل فور اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تمام گروپوں کے سینئر ممبران کو ایک ٹیبل پر جمع کیا اور انکے اندرونی اختلافات کو دور کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان تحریک انصاف انصافینز گروپ نے

مرکزی باڈی سعودی عرب میں نہ صرف شمولیت کی بلکہ آئندہ انتخابات میں بھی مرکزی باڈی کے فیصلہ کو سراہنے اور انکے شانہ بشانہ چلنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ اس موقع عرصہ دراز تک سعودی عرب میں مقیم رہنے والے موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن بھی موجود تھے جنہوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا یادر رہے کہ عرصہ دراز سے انصافین گروپ کے مرکزی باڈی سعودی عرب سے اختلافات چلے آرہے ہیں ان اختلافات کو دور کرنے کے لیے سابقہ ادوار میں بھی مرکزی قیادت کی جانب سے کوششیں کی جاتی رہیں ہیں لیکن ہر دفعہ یہ کوشش ناکام رہی ہے لیکن اس دفعہ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی بہترین حکمت عملی کی بدولت یہ گروپ مرکزی قیادت کے سنگ ہولیا ہے سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں نے دنوں گروپوں کے متحد ہونے پردلی مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دنوں گروپوں کے اختلافات دور ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں