45

کالم نگاروں کی نمائندہ تنظیم، پی ایف یو سی، کا سچ ٹی وی کے اینکر سے اظہار یکجہتی

پی ایف یوسی کی جانب سے اسلام آباد کے مشہور تحقیقاتی صحافی و سچ ٹی وی کے اینکر پرسن سید عون شیرازی پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ ان پہ حملے کے وقت صحافی متین حیدر ،زاہد فاروق ملک بھی سید عون شیرازی کے ہمراہ موجود تھے۔ اور وہ ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے۔
پی ایف یو سی کے چیئرمین فرخ شہباز وڑائچ اور صدر عمر عبدالرحمن جنجوعہ کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے اوراسے آزادیءصحافت پہ حملہ قرار دیاہے۔ انہوں نے اس پورےواقعے کی آزادانہ تحقیقات کا۔ بھی مطالبہ کیا ہے
پی ایف یو سی اسلام آباد چیپٹر کے صدرسید شاہد عباس صاحب نے چییرمین پی ایف یو سی اور صدر پی ایف یو سی کی ہدایت پہ اس معاملے پر عون شیرازی صاحب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مکمل ساتھ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پی ایف یو سی کے تمام عہدیداران اور ممبران وقت عون شیرازی و دیگر صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں