105

آپ کے علاقے کی تمام خبریں ایک ساتھ کلرسیداں سے نمائندہ خصوصی

کلرسیداں(نامہ نگار) پو لیس چوکی چوک پنڈوری کی کاکردگی صفر اہلکار صرف اور صرف مال پانی بنانے لگائے پو لیس چوکی چوک پنڈوری کی میں جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوام عدم تحفظ کا شکار پو لیس چوکی پر تعینات کرپٹ ایس آئی اعجاز احمد نے سائلین اور اہلیاں علاقہ کا جینا محال کر رکھا ہے مال پانی کے چکر میں چوکی پر کو ئی غلطی سے آجائے اُسے ذلیل و خوار کر دیتا ہے مذکورہ کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ اس کے خلاف بے شمار شکایات پہلے بھی موجود ہیں لیکن ایس ایچ او اور اے ایس پی پیٹی بھائی ہو نے کی وجہ سے اس کو ریلیف دے دیتے ہیں مذکورہ کی وجہ سے چوک پنڈوری میں چرس ، شراپ، منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے آج دن تک چوک پنڈوری پو لیس نے کو ئی کاروائی نہیں کی اور وجہ سے پوری چوکی کی کارکردگی زیر پر ہے صرف اور صرف مال بنایا جا رہا ہے چوک پنڈوری شہر اور بھاٹہ روڑ پر پو لیس چوکی پر تعینات کرپٹ ایس آئی اعجاز احمد کی وجہ سے تیسری جنس نے ڈیرے جمالئے ہیں جس کی وجہ سے نو جوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے ان ڈیروں پر سرعام زناء کاری اور منشتات فروشی ہو تی ہے اور باقاعدہ چوکی پر حصہ دیا جاتا ہے اہلیاں علاقہ راجہ عبدالغفار ، عقیل احمد ، راجہ دانیال، راجہ طارق ، چوہدری ارشد محمود ، محمد سلمان، سلمان خان و دیگر نے میڈیا کی وساطت سے آر پی او راولپنڈی، سی پی اوراولپنڈی محمد فصیل رانا، ایس پی صدر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی سر پر ستی کر نے والے پو لیس چوکی چوک پنڈوری پر تعینات کرپٹ ایس آئی اعجاز احمد فوری طور پر معطل کر کے تبدیل لائن کیا جائے اور بڑھتے ہو ئے جرائم پر فوری طور پر قابو پایا جائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلرسیداں(نامہ نگار) سید با با سخی مصعوم بادشاہ کلرسیداںکا سالانہ عرس مبارک آج مورخہ14جون تا16جون کو شروع ہو رہا ہے عر س و میلہ کی تمام تیاریاں مکمل 14جون صبح نوبجے دربار کو غسل دیا جائے گا اور چادر پو شی ہو گی الحاج محمد اسلم بانی اور ٹھیکیدار یاسین اسلم، عبدالخاق کرے گے رات کو محفل سماع کا بہترین مقابلہ ہو گا جبکہ 15جون کو شام 5بجے کبڈی میچ ہو گا اس موقع پر مہمانان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سکیرٹری ، سابق چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ، سابق ٹائون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف ، حاجی چوہدری شفقت محمود سابق چئیر مین ،ایس ایچ او کلرسیداں محمد بشارت عباسی ہونگے جس میں پنجاب کے مہشور کھلاڑی حصہ لیں گے اور 1.50.000لاکھ پچاس ہزار انعام دیا جائے گا اور رات کو دربار پر شعر خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی الحاج محمد اسلم بانی ہو نگے 16جون کو شام چار بجے ڈالیاں ہو نگی آخر میں علامہ غلام مصفطےٰ سیالوی خصوصی خطاب کر یں گے اور عرس کی اختتاحی دعا سائیں محمد عباس آف چکڑالی فرمائیں اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ،
۔۔۔
کلرسیداں(نامہ نگار) سکوٹ کی ذھوک میرا کے پہاڑی ٹیلوں کو لگنے والی گ نے تباہی مچا دی۔ اگ سے 600 کنال کا رقبہ متاثر ہوا دو ہزار پلاہی کے درخت، 50 ٹاہلی کے درخت اور 15 آم کے پھل دار درخت جل کر راکھ بن گے اس کے علاوہ ہزاروں چرند پرند بھی لقمہ اجل بن گے۔ علاقے کے مقامی افراد جس میں ڈھوک میرا اور ڈھوک ٹیالہ کے پندرہ کے قریب افراد شامل تھے نے پانچ گھنٹوں کی ان تھک محنت کے بعد گ پر قابو پایا۔ سڑک نہ ہو نے کے باعث ریسکیو کی گاڑی کا مزکورہ جگہ پہنچنا ناممکن ۔ مقامی سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار راجہ محمد صغیر نے جو ک خود بھی امدادی سر گرمیوں میں شامل تھے کہا کہ یہ اگ کسی نامراد نے جان بوجھ کر لگای جس سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور چرند پرندکا نقصان ہوا۔ جس کسی نے بھی یہ گہنونی حرکت کی خدا اپنا قہر نازل کر ے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اور میرے خاندان کے افراد نے پانچ گھنٹے سخت محنت کے بعد اگ پر قابو پایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلرسیداں(نامہ نگار) تھانہ کلرسیداں کے اہلکاروں چوک پنڈوری میں شہر میں رات کے وقت گاڑیوں کے کاغذات چیکنگ کی آڑ میں مسافروں کو لوٹنے لگ تھانہ کلرسیداں کے پو لیس اہلکاروں رات کو سفر کر نے والے مسافروں کو چند ٹکوں کی خاطر کئی کئی گھنٹے ان کو ناکے پر ذلیل وخوار کرنا وطیرہ بنا لیا آئے روز عوامی شکایایت کے باوجود پو لیس اہلکاروں نے اپنا وریہ نہ بدل عوامی و سماجی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں