58

بھاگپور گجراں میں 24 سالہ (ط) سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

بھاگپور گجراں میں 24 سالہ (ط) سسرالیوں کے ہاتھوں قتل


تفصیلات کے مطابق بھاگپور گجراں کے رہائشی محمد حسین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کی شادی شہباز ولد لطیف سکنہ سرائے پکا خانپور میں ہوئی تھی جس سے ایک ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے اور اب میری بیٹی دوبارہ حاملہ تھی گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث میری بیٹی عرصہ تقریبا 2 ماہ سے ناراض ہو کے میرے گھر میکے آئی ہوئی تھی آج صبح سویرے میرے داماد شہباز اس کے بھائی شعیب اور اس کے والد محمد لطیف نے فائرنگ کر کے میری بیٹی کو قتل کر دیا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی جہاں پوسٹمارٹم کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں