67

کلرسیداں آصف شاہ 150لیٹر برآمد ملزم گرفتار پولیس

(پریس ریلیز)
راولپنڈی تھانہ کلر سیداں پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ 150لیٹر شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کہوٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر دویژن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے میری زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ کلر سیداں انسپکٹر بشارت عباسی و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ایس ایچ او کلر سیداں اور اس کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے میر گالہ منگرال شراب کی بَھٹی پر ریڈکیا اوربدنام زمانہ منشیات فروش اورنگزیب عرف شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزم اورنگزیب نے آبادی سے دور اپنے گھر کے ملحقہ مکان میں بھٹی بنا رکھی تھی جس میں وہ شراب تیار کرتا تھا اور اپنے مخصوص گاہکوں کو فروخت کرتا تھا۔پولیس نے برآمد ہونے والی شراب کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔راولپنڈی پولیس آئندہ بھی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں