69

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو زرداری ہائوس اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔

آصف زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہائوس میں داخل ہوئی جس میں نیب ٹیم نے سابق صدر کو بیٹھایا۔

نیب کی گاڑی زرداری ہائوس سے باہر نکلتے ہوئے بے نظمی دیکھنے میں آئی۔

نیب نے آصف زرداری ہائوس جانے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، کارکنوں اور میڈیا کو آگے نہیں جانے دیا جارہا ہے۔

نیب ٹیم آصف زرداری کو میلوڈی چوک پر واقع نیب ہیڈ کوارٹر راولپنڈی لے گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں