60

پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی ٹیم کا پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی ٹیم کے ساتھ اھم میٹنگ

پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی ٹیم کا پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی ٹیم کے ساتھ اھم میٹنگ ،
پارٹی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،
مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے کا عزم
پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے ایک وفد نے پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی ٹیم کے ساتھ گذشتہ رات مدینہ منورہ میں اہم ملاقات کی. جس میں اہم پارٹی امور سمیت موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی. مکہ مکرمہ کے وفد میں سابق عہدیداران، صدر ڈاکٹر خالد عظیم خان خٹک ، انفارمیشن سیکریٹری مفتی عزیر بھٹہ ،یوتھ ونگ کے نائب صدر ارسلان سنی سمیت امجد عزیز اپل اور ولید خٹک اور دیگر شامل تھے جبکہ مدینہ منورہ کی طرف سے صدر افضل عباس، جنرل سیکرٹری زاہد اکرام، انفارمیشن سیکریٹری نور الامین، جناب وسیم صاحب اور دیگر شریک ہوئے. دونوں طرف سے پارٹی کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے پر مدینہ منورہ ٹیم اور مکہ مکرمہ ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا. اس سلسلے میں اگلا باقاعدہ اجلاس مکہ مکرمہ میں بلانے پر اتفاق ہوا.
آخر میں جناب افضل عباس صاحب کی طرف سے مکہ مکرمہ ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس پر مکہ مکرمہ کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں