41

گوجر خان پولیس کا منشیات فرق شوں کے خلاف بھر پور ایکشن

راولپنڈی تھانہ گوجرخان پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کامران شہزاد عرف شیخ فہیم سکنہ وارڈ نمبر 10 کوٹ سیداں گوجرخان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم سے 2کلو 50 گرام برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے سب انسپکٹر حسنین شاہ نے ایس ایچ او جواد شاہ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری جو کہ 12 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جو کہ منشیات کا کام کر رہا تھا کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 کلو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں