90

مدینہ المنورہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی سے پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات

مدینہ منورہ – قائد تحریک لبیک اسلام پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے ملاقات کی، جس میں بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کے حقوق اور ملک پاکستان میں جاری سیاسی نظام پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، اس موضوع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی خوشحالی اور عوام پاکستان کی داد رسی کا واحد حل نظام مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ میں ہے، جس کی راہ میں غیر ملکی و غیر اسلامی قوتوں کی جانب سے مسلسل روڑے اٹکائے جا رہے ہیں آپ کا کہنا تھا کہ دین اسلام ہی وہ واحد دین ہے جس میں تمام موجودہ مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے آپ کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نظام مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کی بات کرتے ہیں تو اس سے ہمارا ہرگز مقصد صرف اور صرف تعذیرات شریعت کو قائم کرنا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس سے مراد ہر یتیم و مسکین اور ہر مظلوم و بے بس کے نان نفقے کی بھی بات ہوتی ہے، جو حاکم وقت کی اصل ذمہ داریوں میں سے ایک ہے اس دوران آپ نے تحریک لبیک اسلام پاکستان کے جاری کردہ منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان اگر تحریک لبیک اسلام ہاکستان کو اقتدار کے بالا خانوں پر دیکھنا چاہتی ہے تو وہ ضرور اس تحریک کا ساتھ دیں جس میں نہ صرف دشمنان پاکستان سے نمٹنے کی صلاحیت ہے بلکہ اپنے زور قلم اور کلمہ حق کی قوت سے ہر مظلوم و بے سہارا کا وکیل بننے کا فارمولہ بھی موجود ہے۔

ملاقات میں تحریک لبیک اسلام پاکستان سعودی عرب کے کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی جن میں حافظ محمد قمر رضا جلالی اور اسرار احمد نے ساتھیوں کے ہمراہ مدینہ منورہ سے ، بلال ارشد اور ابرار احمد نے دیگر دوستوں کے ہمراہ جدہ سے شہزاد الفت عطاری اور ناظم علی عطاری نے دوستوں کے ہمراہ الریاض سے، گوہر ممتاز قادری نے خصوصی حائل سے اور جازان سے محمد علیم رانا دیگر دوستوں کے ہمراہ شامل ہوئے تحریک لبیک اسلام پاکستان کے سعودی عرب میں موجود کارکنان اور ذمہ داران نے اپنے تنظیمی مسائل آپ کے گوش گزار کیئے، جس پر بانئ تحریک لبیک اسلام پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ تنظیمی لحاظ سے ہم نے مرکز ادارة صراط مستقیم لاہور میں باقاعدہ تحریک لبیک اسلام انٹرنیشنل کا ایک دفتر قائم کر دیا ہے جو کہ ڈاکٹر محمد آصف بلالی کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے جن کے ماتحت سعودی عرب کے تمام تنظیمی معاملات بدستور حافظ محمد قمررضا کی نگرانی میں رہنے دیئے جاتے ہے البتہ ریاض ریجن کے معاملات کو حامد ناصر پر چھوڑا جاتا ہے کہ وہ ریاض ریجن میں تحریک لبیک اسلام پاکستان کا پیغام اپنی قابلیت کے مطابق لوگوں تک پہنچائیں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی جانب سےحافظ محمد قمررضا جلالی، اسرار احمد، گوہر ممتاز قادری، شہزاد الفت جلالی، رانا محمد علیم، محمد مظہر، محمد یونس، محمد بلال، ناظم علی عطاری، قاری وجاہت حسین جلالی و دیگر کو تحائف پیش کیئے گئے۔
قائد تحریک لبیک اسلام پاکستان نے ملکی و غیر ملکی تمام درپیش معاملات پر بڑی محبت اور شفقت سے رہنمائی فرماتے ہوئے تمام شرکائے مجلس کو خوب دعاوں سے نوازا

شرکائے ملاقات میں سے کچھ افراد نے باقائدہ طور پر تحریک لبیک اسلام میں شمولیت اختیار کی اور قائد تحریک ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے شانہ بشانہ تحریک کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا دوران ملاقات سحری کا وقت ہوا تو قائد محترم کے حکم پر آپ کی جانب سے تمام مہمانوں کے لئے خصوصی سحری کا اہتمام کیا گیا۔

آخر میں قائد تحریک جناب ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بلخصوص ملاقات کے لئے آئے مہمانوں کے لئے وطن عزیز پاکستان اور تمام امت مسلمہ کے لئے اور تحریک لبیک اسلام پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں