63

حکومت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹاسکتی، چیف جسٹس

حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ

حکومت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹاسکتی، چیف جسٹس

لندن: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، جسٹس فائزعیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی میں طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں وہ انصاف کریں گے، حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، جسٹس فائزعیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے، ہم پاکستان میں عدالتوں میں اصلاحات لارہے ہیں جب کہ انصاف یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے لندن میں جائیدادوں پر منی ٹریل طلب کریں گے؟ اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کیلئے ماڈلزکورٹس کے نتائج بہتربرآمد ہوئے۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں