109

راولپنڈی پولیس کا تھانہ چونترہ مفروروں کی جنت پر چھاپے بڑی کامیابیاں

راولپنڈی پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی
کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں