226

راولپنڈی پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو شراب اور ناجائز اسلحے میں گرفتار کر لیا

راولپنڈی قانون سب کیلئے برابر ہے۔ تھانہ چونترہ پولیس نے ناجائز اسلحہ و شراب رکھنے پر دو پولیس اہلکاروں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ و شراب رکھنے پر دو پولیس اہلکاروں ساغر حسین، محسن نواز و دیگر ملزمان محسن علی، ملک حسنین، عمران محمود، یاسر محمود،راشد علی، وجاہت محمود، زاہد محمود اور تیمور حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 3عدد کلاشنکوف معہ 412روند، 1عدد پسٹل9mmمعہ 05روند، 1عدد پسٹل30بور معہ 04روند، 02بوتل شراب اور 10عدد ٹن شراب برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔جبکہ پولیس اہلکاروں ساغر حسین اور محسن نواز کو معطل تبدیل لائن کرکے مزید محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی۔محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث ہیں جن کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں