75

تمام حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت و دفاع کے لیے تیار ہیں، نیول چیف

تمام حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت و دفاع کے لیے تیار ہیں، نیول چیف

کراچی: عمر آزاد بٹ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہرقسم کےحالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا اور جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسران اور جوان اس قوم کا فخر ہیں، دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، پاک بحریہ ہرقسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں