24

سٹی پولیس آفیسر کا عید پر دورہ مری

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا نے ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا اور ملکہ کوہسار مری میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایچ او مری نے سی پی او راولپنڈی کو سیکورٹی کے متعلق بریف کیا۔ سی پی او راولپنڈی نے پنجاب کانسٹیبلری سے ڈیوٹی کے لئے آئے ہوئے جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے عید بھی ملے۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سی پی او راولپنڈی نے مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں