213

گوجر خان احاطہ عدالت میں خاتون سے دو ماہ تک جنسی زیادتی لڑکی حاملہ ہو کر عدالت میں پیش انصاف کی دوہائی

گوجرخان لڑکی سے منشی کی مبیینہ زیادتی ضابطہ فوجداری دفعہ 376 کے تحت پرچہ درج ایک ملزم احاطہ کچہری سے گرفتار ایک ملزم فرار
تفصیلات کے مطابق تھاتھی کی ناٸلہ نامی لڑکی نے تھانہ گوجرخان میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دو ماہ قبل میں گوجرخان کچہری مقدمہ کے سلسلے میں آٸی تو نعیم نامی منشی سے ملاقات ہوٸی تو اس نے میرا مقدمہ لڑنے کا کہا اور مجھے عدنان نامی منشی کے حوالے کر دیا کہ یہ آپ کا مقدمہ لڑے گا عدنان مجھے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لے گیا کہ تم سے شادی کرونگا مجھے استعمال کرتا اس دوران میں پریگنینٹ ہو گٸی مستغیثہ کی درخواست پر تھانہ گوجرخان نے زیر دفعہ 376 پرچہ درج کر لیا گزشتہ روز مستغیثہ جوڈیشل نے مجسٹریٹ کرن جہانگیر کے روبرو اپنا 161 کا بیان قلم بند کرایا جس میں یہ موقف بیان کیا کہ عدنان نامی منشی مجھے شادی کا جھانسہ دے کر استعمال کرتا رہا اور اب شادی سے انکاری ہو گیا بعد ازاں ملزم کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز مغل کی عدالت میں پانچ دن کے ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا علاقہ مجسٹریٹ نے استدعا منظور کرتے ہوۓ پانچ دن کا ریمانڈ دے دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں