188

پاکسان نے سرحد پر انڈیا کے جہازوں کا علاج کر دیا

اسلام آباد…. پاکستان نے پاک، ہند سرحد پر اپنی فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کے لئے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا۔ نیا ائیر ڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے۔ کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں۔ ہند کی طرف سے کسی بھی جارحانہ اقدام کو روکنے ، فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کے لئے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے80 میزائل اور آئی بی آئی ایس150 راڈارکے 5 یونٹ نصب ہیں۔ میزائلوں اور راڈارکے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ4 اور رین بو سی ایچ5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کئے ہیں تا کہ ہند کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتہ لگایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں