38

ولی عہد کا خصوصی پیغام لیکر سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج ایک روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچیں گے۔

عادل الجبیر اپنے اس دورے کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور خطے کا امن و استحکام اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ ولی عہد محمد بن سلمان کا ایک اہم پیغام لے کر پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر عادل الجبیر کا دورہ پاکستان یکم مارچ کو متوقع تھا مگر پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے کچھ دن تاخیر کا شکار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں