220

سیزن کا سست آغاز، فیراری نے تکنیکی شعبے کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا

روم: (ویب ڈیسک) لگثری اور سپورٹس کار بنانے والی اٹلی کی مشہور مینوفیکچرنگ کمپنی فیراری نے سیزن کے سست آغاز کے بعد اپنے تکنیکی شعبے کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایروڈائنیمکس کے سربراہ اینریکو کارڈیل نئے بنائے جانے والے پرفارمنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کریں گے جبکہ روری برائن کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

فیراری ٹیم کے سربراہ میٹیا بینوٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ کاروں اور ٹیم کی پرفارمنس کو بڑھایا جا سکے۔

خیال رہے کہ فیراری اٹلی کی مشہور کار مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جسے اپنی مہنگی تیز رفتار پروڈکٹس کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ اس کمپنی کو 1939ء میں اینزو فیراری نے بنایا تھا تاہم اس کی پہلی کار کی رونمائی 1940ء میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں