145

10 روپے کی ساڑھی، شاپنگ کے دوران بھگدڑ سے کئی خواتین زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانا میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر 10 روپے کی ساڑھی کی سیل کے موقع پر خواتین کا جم غفیر جمع ہو گیا۔

جیسے ہی سٹور کی انتظامیہ نے مرکزی دروازہ کھولا تو اس کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے ساڑھی خریدنے کیلئے اندر داخل ہو گئیں، رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

اس دوران کسی کی ٹانگ ٹوٹی تو کسی کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ ادھر شاپنگ مال کے اندر بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر چھینا جھپٹی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے کئی خواتین قیمتی چیزوں سے محروم ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں