53

سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی نئی آنے فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا۔

سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کو فوری طور پر عاطف اسلم کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، پہلے بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے انکار کیا، پھر گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔ اب نامور اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں