71

راکھی ساونت کو ریسلر خاتون نے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا

لاہور: راکھی ساونت کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں ایک غیر ملکی ریسلر خاتون سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا۔ ریسلر نے راکھی ساونت کو رنگ میں اٹھا کر نیچے پٹخ ڈالا جس سے بھارتی اداکارہ کی حالت بگڑ گئی۔

راکھی ساونت نے بھارتی ریاست ہریانہ میں ہونیوالے ریسلنگ مقابلے کے دوران ایک پروفیشنل ریسلر خاتون کو فائٹ کرنے کے بجائے ڈانس کا چیلنج دیا تاہم انہیں یہ چیلنج مہنگا پڑ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی ریسلر خاتون نے حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعدسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو لڑنے کا چیلنج دیا جسے راکھی ساونت نے قبول کرتے ہوئے ریسلنگ رنگ کا رخ کیا۔

راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں داخل ہوتے ہی ریسلر خاتون کو کہا وہ ریسلر نہیں بلکہ ایک ڈانسر ہیں اور وہ ان سے ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ ریسلر خاتون نے راکھی ساونت کا چیلنج قبول کیا اور دونوں نے ڈانس کا مقابلہ شروع کیا تاہم بعد ازاں راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرنے کے دوران ریسلر کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر ریسلر کو غصہ آ گیا اور انہوں نے اداکارہ کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں