74

جان کو خطرہ، بہن جائیداد سے حصہ چاہتی ہے: روحی بانو

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ روحی بانو کی پر اسرار گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا، بہن اور بھائی کے ہمراہ روحی بانو نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا وہ اتنی دیر غائب اس لئے رہیں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اتنی دیر ترکی میں تھیں لیکن وہاں بھی وہ فاؤنٹین ہاؤس میں ہی رہیں میڈیا کے سوالات پر روحی بانو نے کئی انکشافات کئے اور کہا جن لوگوں نے ان کے بیٹے کو قتل کیا اب وہ انہیں بھی قتل کرنا چاہتے ہیں اس دوران روحی بانو کی بہن نے انہیں ٹوک دیا، روحی بانو نے اپنی بہن پر الزام عائد کیا کہ وہ ان سے جائیداد میں آدھا حصہ مانگتی ہیں لیکن وہ انہیں حصہ نہیں دے سکتیں کیونکہ وہ ان کا گھر ہے اس بات پر بھی ان کی بہن روبینہ جھٹپٹا گئیں اور توبہ توبہ کرتے ہوئے روحی بانو کو چپ کروا دیا ،روحی بانو نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں